وزیر اعظم نے آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے تین کروڑ ساٹھ روپے کی منظوری دیدی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے تین کروڑ ساٹھ روپے کی منظوری دیدی وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے سفارش کی کہ احمد نواز کاعلاج بیرون ملک کرایا جائے جس پر جمعہ کو وزیراعظم نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت عملے کے 146 افراد شہید ہوگئے تھے جس میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جو اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :