سی این جی لائسنس کیس ‘سپریم کورٹ نے وفاق اور اوگرا سے وضاحت طلب کرلی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے سی این جی لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار اور پالیسی پراٹھائے گئے قانونی نکات پر وفاق، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سی این جی لائسنس کے اجراء سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں سی این جی لائسنسز کے اجراء سے متعلق متفرق درخواستیں دائر ہیں،عدالت نے سی این جی لائسنسز جاری کرنے کی پالیسی پر وفاق، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی دی۔