سپریم کورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال ہونے پر وزارت تجارت کو نوٹس جاری کر دیا ‘ در آمدی پالیسی طلب
جمعہ 30 جنوری 2015 14:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال ہونے پر وزارت تجارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درآمدی پالیسی بھی طلب کرلی جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ بتایا جائے ممنوع قرار دیئے جانے کے باوجود پلاسٹک بیگ کیوں استعمال ہورہے ہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پلاسٹک بیگ سے متعلق کیس کی سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کتنے پلاسٹک بیگ اور سکریپ درامد کئے گئے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحول اور صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں، سپریم کورٹ نے ایک سوموٹو کے ذریعے پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا پھر کیوں مارکیٹ میں استعمال ہورہے ہیں۔حکومت بتائے کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے کیا پالیسی بنائی گئی ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.