اندرون سندھ امام بارگاہ و مسجد میں دھماکہ ، کم ازکم 12افراد شہید ۔(اپ ڈیٹ)

جمعہ 30 جنوری 2015 14:29

اندرون سندھ امام بارگاہ و مسجد میں دھماکہ ، کم ازکم 12افراد شہید ۔(اپ ..

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) لکھی درکے علاقے میں امام بارگاہ و مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12افرادشہید اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ چاروں طرف لاشیں بکھری ہیں اور قیامت صغری کے مناظر ہیں ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ خود کش حملہ آوارکا حملہ ہوسکتاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سول ہسپتال شکار پور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی گئی ہے ، ضلع بھر سے ایمبولینسیں طلب کرلی گئی ہیں ۔ کراچی میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :