کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی بیسویں سالگرہ 2فروری کو منائی جائے گی

جمعہ 30 جنوری 2015 14:27

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی بیسویں سالگرہ 2فروری کو منائی جائے گی ارفع کریم کے انتقال کے بعد یہ اس کی تیسری سالگرہ ہو گی وہ 14جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں ارفع کریم کی سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ارفع کریم کی مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

بدقسمتی سے ارفع کریم اگرچہ ہم میں موجود نہیں ہے لیکن اس کے خواب اور اس کی سوچ ابھی تک زندہ ہے ۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے تھے انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سلام پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کوحسن کارکردگی کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا گیا۔

(جاری ہے)

ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔