بجلی کا بریک ڈاوٴن: ایم ڈی این ٹی ڈی سی معطل

جمعہ 30 جنوری 2015 14:20

بجلی کا بریک ڈاوٴن: ایم ڈی این ٹی ڈی سی معطل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) . چار دن قبل بجلی کے طویل بریک ڈاوٴن کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ایم ڈی، این ٹی ڈی سی طاہر محمود کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار دن قبل تاریخ کا سب سے بڑا بجلی بریک ڈاوٴن ہوا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ایم ڈی، این ٹی ڈی سی طا ہر محمود اور جی ایم پی سی سی ذمہ دار پائے گئے جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں افسران کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے دونوں کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :