کراچی ‘ اشتہاری ویب سائٹ کے ذریعے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2015 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کورنگی کازوے میں پولیس آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افرادزیرحراست میں لے لئے گئے،نارتھ ناظم آبادمیں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دریں اثنا تھاناکلفٹن کی حدودمیں مقابلہ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے ڈاکوؤں کو پکڑنے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :