سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ملنے والی مبینہ دھمکوں کا نوٹس لے لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو ملنے والی مبینہ دھمکوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو مکمل تحفظ دے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کو ملنے والی دھمکی افسوس ناک عمل ہے۔

(جاری ہے)

تاجر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں اور کسی خوف کے بغیر اپنے کاروبار جاری رکھیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ ہر حال میں برقرار رکھے گی اور تاجروں، صنعت کاروں اور ان کی املاک کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار اپنے آپ کو کراچی میں تنہا نہ سمجھیں اور کراچی میں بلا خوف کاروبار جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :