نصف صدی سے آباد میرے خاندان کو بے دخل نہ کیا جائے‘ افغان مہاجر خان ولی کی حکومت پاکستان سے استدعا

جمعہ 30 جنوری 2015 12:51

نصف صدی سے آباد میرے خاندان کو بے دخل نہ کیا جائے‘ افغان مہاجر خان ولی ..

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کھوئی رٹہ بازار میں رہائش پزیر افغان مہاجر خان ولی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ میرے والد 1952 میں افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور پھر 1967میں کھوئی ر ٹہ آزاد کشمیر میں رہائش پزیر ہوئے میرے والد دفتری خان ولد سلیم خان20 سال تک کھوئی رٹہ میں قومی اخبارات فروخت کرتے رہے 20 سال قبل وہ وفات پا گئے اس کے بعد میرا چھوٹا بھائی میر ولی خان اخبارات فروخت کرتا رہا میرے خاندان کا ماضی ہر قسم کی برائیوں ، تخریب کاری اور ملک کے خلاف کاروائیوں آئین کے متصادم کسی بھی عمل سے پاک ہے ہم اپنے بیٹوں کی محنت مزدوری کر کے پیٹ پال کر نظام چلا رہے ہیں ہماری افغانستان میں ایک انچ بھی جگہ نہیں ہے افغانستان جا کر ہم اور ہمارے بچے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے خان ولی خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے استدعا کی کہ خدارا نصف صدی سے آباد میرے خاندان کو بے دخل نہ کیا جائے ہمارا خاندان آپ کو جھولی پھیلا کر دعائیں دے گا ۔

متعلقہ عنوان :