الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

جمعہ 30 جنوری 2015 11:48

حیدر ا ٓباد کے علاقے گلستان سر مست میں آج الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا۔ حید ر آباد کے شہری اس بات سے بہت خوش ہیں کہ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آ خر وہ دن آ ہی گیا جس کا حید ر آبا د کے شہریوں کو بے صبری سے انتطار تھا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد میں کوئی یونیورسٹی نہ ہونے کے سبب طلبہ و طالبات کو جام شورو جانا پڑتا تھا ایسے میں اگر کوئی ہڑتا ل ہو یا حالات خراب ہوں تو طلبا ء کا خاصہ نقصان ہو جاتا تھا۔

لیکن اب الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے نے شہریوں میں خوشی کی لہریں دوڑا دی ہیں۔ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ہوں گے جبکہ بحریہ ٹاوٴن کے چئیر مین ملک ریاض کی شرکت بھی متوقع ہے۔