Live Updates

پیر کو عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات متوقع

جمعہ 30 جنوری 2015 11:16

پیر کو عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات متوقع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیر کو چیف الیکشن کمشنرسردار رضاسے ملاقات متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے ، وہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی اورانتخابی دھاندلیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرناچاہتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ رسمی رابطہ ہوا ہے تاہم ملاقات کے لیے باضابطہ درخواست نہیں کی گئی اور نہ ہی مصروفیات میں چیف الیکشن کمشنر سے عمران خان کی ملاقات شیڈول ہے جبکہ گذشتہ روز عمران خان پریس کانفرنس میں ملاقات کا اعلان کرچکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات