کراچی میں آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز سندھ

جمعہ 30 جنوری 2015 11:13

کراچی میں آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدرات اجلاس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت رینجرز کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں با الخصوص تاجروں ، صنعتکاروں اور ڈاکٹرز سمیت تمام شعبہ جات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سر گرمی، ٹارگٹ کلرز کی موجو دگی، یا دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101پر دیں۔ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر اب پارٹی کے کسی کار کن کو شہید کیا گیا تو اگلے دن پہیہ جام ہو گا۔ اس سے قبل ہی وزیر اعظم ایم کیو ایم کے رکن سہیل احمد کی ہلاکت کا نوٹس لے چکے ہیں اور وزیر اعلی سندھ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :