پشاور،علاقے کے عمائدین مل بیٹھ کربقایاجات کی ادائیگی کے لئے طریق کارواضح کریں،قانونی طریقے سے میٹرلگوا کر بجلی استعمال کریں، چوہدری عابدشیر علی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی نے واپڈاہاؤس پشاور کا دورہ کیا ․اس موقع پر پسکوحکام کے ساتھ ایک اعلی سطح کی میٹنگ بھی منعقدکی گئی جس میں پسکوریکوری اورلائن لاسز کے امورپر تفصیل سے بات چیت کی گئی اورفیصلہ کیا گیا کہ زیادہ لائن لاسز والے فیڈرزپر لوڈشیڈنگ اوربجلی کے ترقیاتی منصوبو ں کے بارے میں لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا․ وزیرمملکت عابدشیرعلی نے واضح کیا کہ جب تک زیادہ لاسز والے صارفین پیسے نہیں دیں گے بجلی کا خسارہ کیسے کم کیا جاسکتا ہے․ وزیرمملکت عابدشیرعلی نے اس موقع پر واپڈا ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس بھی منعقدکی ․چیف ایگزیکٹیوپسکو سیدحسن فاضل بھی اس موقع پر موجودتھے ۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے پسکوحکام پر واضح کردیا ہے کہ وہ60 ارب روپوں کے بقایاجات کی وصولی کے لئے ایک لائحہ عمل بنائیں ․علاقے کے عمائدین مل بیٹھ کربقایاجات کی ادائیگی کے لئے طریق کارواضح کریں اور قانونی طریقے سے میٹرلگوا کر بجلی استعمال کریں․ وزیرمملکت برائے پانی وبجلی نے کہا کہ جہاں ریکوری بہتر ہے اور بجلی کا غیر قانونی استعمال بھی کم ہے ان علاقوں کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیں․ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ہرحال میں بجلی کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے ․انہو ں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 121 ایسے فیڈرز بھی ہیں جہاں پر 90% سے زائد لائن لاسز ہیں․ان حالات میں ہم کہاں تک بجلی دیں ․انہوں نے کہاکہ ہمیں ہرحال میں بجلی کے اس ضیاع کو روکنا ہے ․ اس صورتحال میں ہمیں اپنے نہیں بلکہ پورے ملک کے بارے میں نادہندہ صارفین کو سوچنا چاھئے․انہوں نے کہا ہم صوبے میں بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے بھی کام کررہے ہیں ․انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے ایک خصوصی ریلیف پیکج(Incentive package ) دینے کا اعلان کیا جو کہ 31 مارچ 2015 تک لاگوہوگا․پیکج کے تحت بقایاجات کی مد میں صارفین کو چھوٹ بھی دی جائے گی جس سے نادہندہ صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے․پیکج کے تحت نادہندہ صارفین بقایا ررقم جمع کرکے بجلی میٹرلگواسکتے ہیں․ اسی طرح صارفین کو درپیش جملہ مسائل کے فوری حل کے لئے پسکو کے تمام6 سرکلز کے سپرنٹنڈنٹگ انجینئرز کواپنے علاقوں میں پیر کے روز کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات صادرکئے گئے ہیں․تاکہ صارفین اووربلنگ سمیت ,لوولٹیج اوردیگر مسائل سے چھٹکارہ پاسکیں․ انہوں نے پسکو حکام کو آنے والے دوماہ میں حاصل کرنے کے لئے اہداف دئیے انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2015 تک ہم 1500 تا 1800 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل کرلیں گے․
؎

متعلقہ عنوان :