میں نے آج تک کارکنوں کو حب الوطنی کا درس دیا ہے مگر اسی طرح مہاجروں کی لاشیں گرائی جاتی رہیں تو رد عمل بھی آسکتا ہے ،الطاف حسین ،
جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات تو میری مخالفت کی گئی، وزیراعلی سندھ اور ان کے وزرا نے میری باتوں کو رد کردیا، ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جہاں سب کو برابر کے حقوق ملیں کیونکہ ہم نے ہمیشہ محبت اور امن کا درس دیا ہمیں قتل و غارت گردی اور دہشت گردی سے نفرت ہے، آصف زرداری پر جب بھی برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت بلوں میں گھس گئی لیکن صرف میں نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا جب کہ آصف زرداری نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے لیاری میں پیپلز امن کمیٹی بنا کر ہمیں اس کا صلہ دیا، مہاجروں نے قیام پاکستان میں ہراول دستے کاکرداراداکیا،مہاجروں نے30لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب
جمعرات 29 جنوری 2015 23:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے آج تک کا رکنوں کو حب الوطنی کا درس دیا ہے مگر اسی طرح مہاجروں کی لاشیں گرائی جاتی رہیں تو رد عمل بھی آسکتا ہے۔مہاجروں کوقیام پاکستان کے بعد سے قبول ہی نہیں کیا گیا،مہاجروں نے قیام پاکستان میں ہراول دستے کاکرداراداکیا،مہاجروں نے30لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کیا۔
آصف زرداری پر جب بھی برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت بلوں میں گھس گئی لیکن صرف میں نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا جب کہ آصف زرداری نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے لیاری میں پیپلز امن کمیٹی بنا کر ہمیں اس کا صلہ دیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ 1964میں انتخابات ہوئے، ایک طرف محترمہ فاطمہ جناح اوردوسری طرف ایوب خان تھے،مہاجروں نے محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا تھا،پٹھانوں کے قتل کاالزام متحدہ قومی موومنٹ پر لگایا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.