سکھر ،سانحہ ملیرمیں جاں بحق افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل،

25افراد کی نعشیں اندرون سندھ روانہ ،دو افراد کی نعشیں گھر پہنچنے پر سوگ کی فضاء

جمعرات 29 جنوری 2015 22:58

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سانحہ ملیرمیں جاں بحق ہونیوالے افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل25افراد کی نعشیں اندرون سندھ روانہ سکھرکے رہائشی دو افراد کی نعش گھر پہنچ گئیں علاقہ میں سوگ کی فضا تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کراچی میں کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں65سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے مگر ان کے ڈی این اے ٹیسٹ میں تاخیر کے بعد نعشیں ورثأ کو نہیں دی گئی تھیں جمعرات کے روز 25افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سکھرشکارپور گھوٹکی کے علاقوں میں نعشیں روانہ کردی گئیں سکھرکے علاقے کندھرا کے رہائشی دو افراد سجاد علی اور عمران کٹوہر کی نعش ان کے گھروں کو پہنچادی گئیں دونوں افراد کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

متعلقہ عنوان :