Live Updates

فاٹا کی مختلف ایجنسیوں سے تحریک انصاف کے عہدیداروں کی ملاقات،

قبائلی علاقوں ،خیبرپختونخوا کے عوام کسی طرح بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں،پرویزخٹک

جمعرات 29 جنوری 2015 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) فاٹا کی مختلف ایجنسیوں سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں کے وفد نے پی ٹی آئی کی صوبائی نائب صدر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت زریں ضیاء کی زیر قیادت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور انہیں بنوں، ٹانک، ڈیرہ اور پشاور میں مقیم آئی ڈی پیز کے علاوہ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں آباد پختونوں کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور انکے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی وفد میں جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے سردار و پی ٹی آئی کے مرکزی ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر دوست محمدمحسود، فاٹا کے کنوینر اور گزشتہ عام انتخابات میں این اے46 باڑہ سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار قومی اسمبلی اقبال آفریدی، ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خلیل، ٹانک کے ضلعی صدر محمد داؤد اور حاجی جہانزیب برکی شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے عوام کسی طرح بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں بلکہ ایک جان دوقالب ہیں وہ رنگ ونسل، مذہب، زبان، ثقافت ، برادری سمیت تمام حوالوں سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں جنہیں کس طرح الگ نہیں کیا جا سکتا صوبائی حکومت اور یہاں کے عوام قبائلی باشندوں کے دُکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں اُن کا ہر دردبانٹنے کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں باڑہ کے آئی ڈی پیز کیلئے اعلان کردہ تین کروڑ روپے کی امدادی رقم نادرا کے انگوٹھا نشانات میں خلل کی وجہ سے تا حال اکثریت کو نہ ملنے کے بارے میں وفد کی شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ریلیف اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو اس کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات کی اسی طرح آئی ڈی پیز کے 45 طلباء وطالبات کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے داخلوں اور فیسوں کی ادائیگی پر وفد کے شکریہ کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی بالخصوص آئی ڈی پیز طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے سکالرشپس بھی دیگی ڈیرہ میں ایک سپاہی کی غلطی سے جاں بحق قبائلی کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو فوری کیس بھیجنے کی ہدایت کی انہوں نے ٹانک میں آئی ڈی پیز اور عام لوگوں کیلئے آبنوشی، تعلیمی اور طبی سہولیات میں اضافے کے مطالبے کا بھی ہمدردانہ جائزہ لینے کا یقین دلایا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو ہم برے وقتوں میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اُن کی ہر ممکن داد رسی کریں گے اُنہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مقیم قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں موثر اقدامات اور پولیس کو شائستہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی انہوں نے مرکز سے متعلق اُنکے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطے کا یقین دلایاانہوں نے مزید واضح کیا کہ کراچی اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں مقیم خیبرپختونخوا اور فاٹا کے محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وہ نہ صرف متعلقہ صوبائی حکومتوں سے بات کرینگے بلکہ وہاں کے دورے کرکے ان غریب محنت کشوں کے پاس بھی جائیں گے وفد نے صوبے میں محکموں کی اصلاح اور اُنکی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات