خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے9ارب روپے تخمینہ لاگت کے 25ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعرات 29 جنوری 2015 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس جمعرات کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، ڈاکڑ حماد اویس آغہ کی زیر صدارت کمیٹی روم سول سیکر ٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں 9ارب روپے تخمینہ لاگت کے 25ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے تین اجلاس منعقد ہوئے جس میں زیر غور تمام پی سی ونز کو منظوری کے لئے کلیئر کر دیا گیااور ان میں40ارب روپے تخمینہ مالیت کے 145ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے انتھک محنت اور کوششوں کی بدولت کثیر تعداد میں نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی بلکہ محکموں کو بھی متحرک رکھاتاکہ وہ اس سلسلے میں تمام کاغذی کاروائیاں ہر لحاظ سے مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں مقامی بکریوں کی سانن بکریوں کے ساتھ ملاکنڈ کے علاقہ میں کراس بریڈنگ میں بہتری لانا، رورل، ہیلتھ سینٹر پٹن کو تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال کوہستان کا درجہ دینا، جوڈیشل کمپلیکس مردان کی تعمیراور مانسہرہ ۔ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور سوات کے اضلاع میں اراضی کا حصول اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر جبکہ ڈگر ضلع بونیر، چارسدہ، تیمر گرہ، دیر لوئر ، ٹانک میں پولیس لائنز اور بنوں اور گومل ٹانک میں تھانوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس میں ڈی آئی خان میں بھینسوں کے فارم کی توسیع اور سٹاف کی تربیت جبکہ ازیخیلی بھینسوں کی افزائش اور اسکے تحفظ اور ان میں مزید بہتری لانے جیسے منصوبوں کے علاوہ بعض دیگر منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :