پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں تربیتی پروگرام کا اہتمام، پروگرام میں طلبہ وطالبات ودیگر کی شرکت ،

تربیت کا مقصد کالج کے طلباء میں غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنا تھا

جمعرات 29 جنوری 2015 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں HEAT کے نا م سے ایک تربیتی پروگرام ہوسٹل انوائرمنٹ اوورنیس ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیکس کالج ، گلستان جوہر کیمپس کے چالیس طلباء وطالبات بشمول اساتذہ اور اے آر وائی نیوز ، میٹرون نیوز، نیوز ون اور سچ ٹی وی کے کیمرا مین اور رپورٹرز نے شرکت کی۔

اس تربیت کا مقصد کالج کے طلباء میں غیر معمولی حالات مثلاً دہشتگردوں کا حملہ، حادثات ، بم دھماکہ یا اچانک پیش آنے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا۔ چیف انسٹرکٹر میجر سلیم نے طلباء وطالبات کو اسلحے کے استعمال اور سیلف ڈیفنس کے حوالے سے عملی تربیت دی ۔ اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو ناگہانی آفات وحادثات اور بم دھماکوں یا حملے کی صورت میں رپورٹنگ کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ تربیتی پروگرام جناب مقصود احمد ، کمانڈنٹ رزاق آباد ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر جو کہ اے آئی جی سیکیورٹی سندھ بھی ہیں کے خصوصی احکامات پر منعقد کی گئی۔جناب مقصود احمد نے دہشتگردی کے خلاف 2014 سے اپنی مہارت اور بصیرت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسکول ، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو ایسی تربیت دینے کا اعادہ کیا تھا ۔ مستقبل میں بھی مزید تعلیمی اداروں اور میڈیا نمائندوں کو یہ تربیت فراہم کی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر اے آئی جی سیکیورٹی سندھ جناب مقصود احمد صاحب نے طلباء میں یادگاری اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :