مہاجروں کوقیام پاکستان کےبعد سےقبول نہیں کیا گیا،الطاف حسین
جمعرات 29 جنوری 2015 22:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مہاجروں کوقیام پاکستان کےبعد سےقبول ہی نہیں کیا گیا،مہاجروں نےقیام پاکستان میں ہراول دستےکاکرداراداکیا،مہاجروں نے30لاکھ جانوں کانذرانہ پیش کیا۔متحدہ کے قائد الطاف حسین کے بیان کہ کل کے بعد ایم کیوایم سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہوگا، کل حیدر آباد یونیورسٹی سے ان کا آخری خطاب ہوگا کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ 1964ءمیں انتخابات ہوئے، ایک طرف محترمہ فاطمہ جناح اوردوسری طرف ایوب خان تھے،مہاجروں نے محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا تھا،پٹھانوں کےقتل کاالزام متحدہ قومی موومنٹ پر لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مہاجروں نےکوٹاسسٹم کے نفاذ کے بعد پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی،سندھ میں 10سال کےلیےکوٹاسسٹم نافذ کردیا گیا،ایک دورتھا جب لاڑکانہ لوکل کونسل کا میئر مہاجروں کا اردو بولنے والا ہوتا تھا،مارمارکراندرون سندھ مہاجروں سےخالی کرالیا گیا، لاڑکانہ میں مہاجروں کی کثیرآبادی تھی، اب وہاں ایک بھی مہاجرنہیں ہے،مہاجروں نےکبھی سندھی آبادی پرحملےنہیں کیے، 1983ءتک 10سال کے لیے نافذ کیا گیا کوٹا سسٹم آج تک جاری ہے،مہاجروں کو مار مار کر اندرون سندھ ان سے خالی کرالیا گیا، مہاجروں کو تعلیم اور نوکری کا حق نہ ملنے پر11جون 1978ءکو اے پی ایم ایس او بنائی،اے پی ایم ایس او نے پہلا جلسہ 8اگست 1986ءکو نشترپارک میں کیا،حیدرآباد مارکیٹ چوک پر فائرنگ سے ایم کیو ایم کے 6کارکن شہید ہوئے، 30اکتوبر 1986ءکوحیدرآباد جلسے سے پہلے سہراب گوٹھ میں کارکنوں پر فائرنگ کرائی گئی،حیدرآباد جلسے کے بعد روانہ ہوا تو گھگھر پھاٹک کے قریب مجھے گرفتار کر لیا گیا،1988ءمیں پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا لیکن اس میں بھی کارکنان کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.