بدین کے نواحی شہر کھورواہ حیدرآباد روڈ پر پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،5فرار

جمعرات 29 جنوری 2015 21:18

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) علی الصباح بدین کے نواحی شہر کھورواہ حیدرآباد روڈ پر پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک پانچ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے نواحی شہر کھورواہ سے حیدرآباد جانے والے روڈ پر اشتہاری ڈاکو عابد عرف ابو گھانگرو کو مقابلے میں مارنے کی پولیس کی جانب سے دعویٰ کی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق عابد عرف ابو گھانگرو کے سرپر سندھ حکومت نے پانچ لاکھ انعام بھی رکھا تھا اور وہ گیارہ سے زائد قتل اور ڈکیٹی کی وارداتوں میں مطلوب تھا اور کچھ عرصے سے بدین کے گرد نواح میں واداتیں کر رہا تھا آج صبح کو کھورواہ اور کڑیوگھنور سے حیدرآباد جانے والے روڈ پر جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ پولیس نے انفارمیشن ملنے پر مقابلہ کرکے عابد عرف ابو گھانگرو کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس پی بدین مصطفی کورائی نے گولاڑچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عابد عرف ابو اپنے علاقے میں قتل اور ڈکیٹی کی وارداتوں کے بعد یہاں پر گمنام زندگی بسر کر رہا تھا انہوں نے مزید بتایا کہ مقابلے میں ایک کلاشنکوف اور تیس گولیاں بھی ملی ہیں اور مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو انعام دالانے کیلئے حکومت سندھ کو سفارش بھی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :