بدین شہرمیں بجلی کی آنکھ مچولی ، کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے لگی،شہری زندگی مفلوج

جمعرات 29 جنوری 2015 21:18

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بدین شہرمیں بجلی کی آنکھ مچولی ، کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے لگی انسانی زندگی اور کاروبار کا نظام مفلو ج ہوکر رہ گیا، تفصیلات کے مطابق بدین شہرمیں گذشتہ15 دن سے لوڈ شیڈنگ نے انسانی زندگی کو مفلوج بنا رکھا ہے ، روٹین کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے لیکن گذرشتہ پندرہ دنوں سے سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے لائٹ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جبکہ شہر کے شاھنواز چوک، بلاول پارک، کچھی محلہ، غریب آباد، کینٹ روڈ،حیدر ٹاؤن، محلہ صدیق کمبھار، عابد ٹاؤن اور دیگر علاقاجات تاریخی میں ڈوبے ہوئے ہیں اگر واپڈا والوں کو فون پر شکایت کی جائے تو وہ فون رسیو نہیں کرتے، بدین کے سیاسی و سماجی اور کاروباری افراد نے بجلی کے طویللوڈشیڈنگ کو واپڈا والوں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر جلد سے جلد یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو واپڈا آفیس کا گھیراؤ کرکے اس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :