جڑانوالہ، مختلف حادثا ت میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 21:17

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) گردو نواح میں ہونے والے دو مختلف حادثا ت میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نئی آبادی مکوآنہ کا رہائشی نوجوان رحمان علی موٹر سائیکل پر گاؤں جاتے ہوئے موٹر سائیکل کے چین میں چادر پھنسنے سے گر پڑا اور گلے میں پھندہ لگنے سے اْس کی موت واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک نمبر 194 ر۔ب کا رہائشی محمد بوٹا موٹر سائیکل پر فیصل آباد کی طرف جا رہا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ کے قریب پیچھے سے آنے والے کار سوار نے اْسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔