قومی ہاکی ٹیم کادور ہ آرمی پبلک سکول ،بچوں سے ملاقات

جمعرات 29 جنوری 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) قومی ہاکی ٹیم نے دہشت گردی کانشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول کادورہ کیا،کھلاڑیوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اورسکول میں موجود بچوں سے بھی گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل آرمی پبلک سکول کے شہداء اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیئے سکول پہنچے جہاں ہاکی ٹیم کے 25 رکنی وفد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد کوچ شہناز شیخ اور ٹیم کے کپتان محمد عمران بٹ کے علاوہ باقی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سکول میں شہید بچوں کی تصاویر پر پھول چڑھائے اور اپنے دستخط شدہ ہاکی سٹک سکول کو پیش کی اور بچوں سے گھل بھی مل گئے۔