حکومت دھرنے سے پہلے بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار تھی، آج بھی تیار ہے ،احسن اقبال ،

سرمایہ کار حکومت پر اعتماد کررہے ہیں،کراچی اسٹاک ایکس چینج ریکارڈ بنا رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 جنوری 2015 21:14

حکومت دھرنے سے پہلے بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار تھی، آج بھی تیار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت دھرنے سے پہلے بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار تھی، آج بھی تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ایک گھنٹے میں بن سکتا ہے تاہم شرط یہ کہ تحریک انصآف اپنے بنیادی الزامات تک ہی محدود رہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پرانا مسئلہ ہے جو اب حل کی طرف جا رہا ہے۔کراچی کے حالت بہتر ہیں اور دوہزار پندرہ کا پاکستان بہت بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار حکومت پر اعتماد کررہے ہیں،کراچی اسٹاک ایکس چینج ریکارڈ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے، حکومت کی نیک نیتی کا عمل دخل ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جلدی جلدی کم ہوئیں، قیمتوں میں بتدریج کمی نہ ہوتی تو پیٹرول کا بحران نہ آتا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں سماجی اشاریے بہت خطرناک حد پر ہیں، سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، 35 سالہ آمریت کے دور میں سماجی شعبے کو نظر انداز کیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :