پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے خطے کے حالات خراب ہوں گے ،سرتاج عزیز ،

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہوگی ،مشیر خارجہ

جمعرات 29 جنوری 2015 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے خطے کے حالات خراب ہوں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ کنٹرول لائن سمیت مختلف مسائل کے باعث پاکستان اور بھارت میں تناوٴ اور کشیدگی رہتی ہے۔ ہم عالمی سیاست اور اقتصادیات میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں کے دور میں رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے خطے کے حالات خراب ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہوگی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کا میڈیا پر بہت چرچا رہا۔ امریکی صدر کے دورہ بھارت اس وقت ہوا جب پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ اوباما کے بھارت کے دورہ سے قبل جان کیری اسٹرٹیجک مذاکرات کے لئے پاکستان آئے تھے۔