سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کردی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:07

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کردی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق سابق فوجی صدر نے وزارت داخلہ سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مشرف کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اور شاہ عبداللہ ان کے بھائیوں کی طرح تھے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی۔وزارت داخلہ کے مطابق سابق صدر کا نام عدالت کے احکامات موصول ہونے کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لئے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :