پاکستان میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں ، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ،

دہشتگردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تمام ایئرلائنز کیلئے پاکستانی حدود میں پرواز کے دوران خطرات موجود ہیں ، ویب سائٹ پر نوٹس جاری

جمعرات 29 جنوری 2015 21:07

پاکستان میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں ، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے اپنی تمام ایئرلائنز کو پاکستان میں دوران پرواز خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپ میں شہری ہوا بازی کی سیفٹی سے متعلق کام کرنے والی ای اے ایس اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تمام ایئرلائنز کیلئے پاکستانی حدود میں پرواز کے دوران خطرات موجود ہیں۔

ادارے کی جانب سے یہ وارننگ فرانس کی ایئر لائنز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے ایک نوٹس کے بعد جاری کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی تمام ائر لائنز پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :