روااں سال ایک لاکھ44ہزارپاکستانی حج اداکرینگے،معاہدہ طے پاگیا،

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف اور سعودی وزیرِ حج ڈاکٹر بندر بن حجار نے معاہدے پر دستخط کیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اوروبائی امراض سے بچاؤکے ٹیکے لازمی قراردیئے گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 21:04

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان کا سعودی عرب سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اس سال ایک لاکھ44ہزارپاکستانی حج اداکریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف اور سعودی وزیرِ حج ڈاکٹر بندر بن حجار نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

معاہدے میں کہا گیا کہ اس سال 71ہزار 684پاکستانی سرکاری انتظامات کے تحت  72ہزار316پاکستانی پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے حج ادا کریں گے۔

معاہدے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کے کوٹے میں 20فیصد کٹوتی برقرار رہے گی، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اوروبائی امراض سے بچاؤکے ٹیکے لازمی قراردیئے گئے ہیں۔ معاہدے میں 45سال سیکم عمرخواتین کیلئے محرم بھی لازمی قرار دیدیا گیا  حج کے بعد واپسی پر آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،حج پروازوں پر 5لیٹرآب زم زم پہلے ہی ایئرپورٹ پر فی حاجی پہنچا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :