Live Updates

الطاف حسین کراچی پر رحم کریں،ایک طرف مارشل لاء دعوت دے رہے ہیں، دوسری طرف رینجرز آپریشن کی مخالفت، آئی ایس آئی چیف پر عدم اعتماد کررہے ہیں،علی زیدی ،

تحریک انصاف سیاسی کارکناں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتی ہے، چاہے تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،امن وامان کی صورتحال ،معاشی بدحالی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، رہنماء تحریک انصاف کراچی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی پر رحم کریں،ایک طرف وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مارشل لا ء کی دعوت دے رہے ہیں اور دوسری جانب رینجرز پر آپریشن کے خلاف اور آئی ایس آئی کے چیف پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ ان کی دوغلی پالیسی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سیاسی کارکناں کی ماروائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر خرم شیر زمان، سیکریٹری کراچی عزیز آفریدی، ارسلان گھمن ،دوا خان صابر اور طوبہ زیبر بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہیں۔

امن وامان کی صورتحال اور معاشی بدحالی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران نظریئے کی بجائے مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔ کراچی میں مسائل زیادہ اور وسائل کی جنگ چل رہی ہے ۔ کراچی پاکستان کا دل اور دماغ ہے اس لئے اس کو منی پاکستان کہتے ہیں،یہاں بے پناہ مسائل ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ماضی میں کسی بھی حکومت نے کام نہیں کئے اور آج کے حالات اس ناکامی کا کھلا ثبوت ہیں۔

۔انہوں کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نے سندھ اور کراچی کے حالات نہیں تبدیل کئے،یہاں نہ صحت کی صورتحال اچھی ہے نہ ہی تعلیم کا معیار ،ٹرانسپورٹ کا نظام بھی برباد ہے یہاں فائربریگیڈ کی گاڑیاں نہ ہونے سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔لارخانہ اور نواب شاہ کے بھی حالات ٹھیک نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم 88 سے حکومت کا حصہ رہی ،میری الطاف حیسن نے درخواست ہے کہ وہ اصولی سیاست کریں اور آپ بھی حکومت میں شامل رہے شہر کی خراب صورتحال کے آپ بھی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی مین ہرماہ 45 ہزار لوگوں کی آمد سے شہر میں ان وامان کو کنٹرول کرنا پولیس اور رینجرز کیلئے مشکل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات