جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے متعدد اراکین مستعفی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:01

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جرمنی میں اسلام مخالف مظاہروں کا زور ٹوٹنے لگا۔ جرمنی میں سر گرم اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کے متعدد مستعفی ہوگئے۔جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرگرم تنظیم پیگیڈا کے بانی لٹس باخ مین کے مستعفی ہونے کے ایک ہفتے بعد پارٹی کی ترجمان کیتھیرین اورٹل اور دیگر چار اراکین نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ یہ استعفے اس تنظیم میں باخ مان کے آئندہ کردار کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد دئیے گئے۔ گزشتہ برس اکتوبر سے ہر ہفتے نے جرمن شہر ڈریسڈن میں ہر ہفتے اسلامائزیشن اور غیر ملکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ تنظیم کی قیادت کے استعفوں کے بعد مظاہرین کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے واضح رہے کہ پیگیڈا کو جرمن حکومت کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :