لاہور،19 لاکھ روپے دینے کے باوجود کمرشل گیس میٹر نہ لگ سکا،

میٹر لگوانے کی مد میں رقم ہتھیانے والے کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، کارروائی نہیں ہو رہی ، مالی پورہ بند روڈ کے رہائشی ذوالفقار علی کی سی سی پی او لاہور سے مدد کی اپیل

جمعرات 29 جنوری 2015 20:34

لاہور،19 لاکھ روپے دینے کے باوجود کمرشل گیس میٹر نہ لگ سکا،

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مالی پورہ بندروڈ کے رہائشی ذوالفقار علی نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدرہ کے رہائشی شوکت علی سے کمرشل گیس میٹر لگوانے کی مد میں 19 لاکھ روپے طے ہوئے اور میں نے شوکت علی کوبطور امانت 19 لاکھ روپے دے دیئے ۔

(جاری ہے)

شوکت علی نے یقین دہانی کراوئی کہ یہ رقم مبلغ 19 لاکھ روپے آپ کی میرے پاس امانت ہے اگر میں کمرشل میٹر نہ لگوا سکا تو رقم لوٹا دوں گا لیکن میٹر لگوانے میں ناکامی پر اس نے رقم واپس نہ کی ۔

میری درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ جن کے مطابق ملزم گیس چوری کرانے میں ملوث ہے۔ سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے کہ ملزم کو جلد ازجلد گرفتار کر کے میری رقم واپس دلائی جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :