کے پی کے حکومت کا شدت پسندوں کے خفیہ علاج کرنے والے ہسپتالوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 جنوری 2015 20:30

کے پی کے حکومت کا شدت پسندوں کے خفیہ علاج کرنے والے ہسپتالوں کو سیل ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صوبائی حکومت نے شدت پسندوں کے خفیہ علاج کرنے والے ہسپتالوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شدت پسندوں کا علا ج کرنے والے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل سٹاف کو سرکاری ملازمت سے نا اہل قرار دینے اوران کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائینگے اس سے قبل بھی شہر کے مختلف مقامات پر شدت پسندو ں کا علاج کرنے پر متعدد ہسپتالوں کو سیل کیا گیا تھا تاہم بعدازاں محکمہ صحت کی ملی بھگت سے یہ ہسپتال کھولے گئے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں ، پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کوہدایت جاری کی ہیں کہ و ہ کسی بھی طور پر شدت پسند قیدیوں کاعلاج نہ کریں اگر اس میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانو ن کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ان کے ہسپتالوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کاعلاج کرنے والے ڈاکٹروں کے گھروں کو بھی سیل کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اس ضمن میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو نئے فیصلے سے آگاہ کردیاہے ۔