سانحہ آرمی پبلک سکول میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں کمپنی سے رابطہ

جمعرات 29 جنوری 2015 20:29

سانحہ آرمی پبلک سکول میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں کمپنی سے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سانحہ آرمی پبلک سکول میں شدت پسندوں کی جانب سے استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں کمپنی سے رابطہ کر لیاگیاہے ۔ شدت پسندوں کی جانب سے آرمی پبلک سکول پر حملے سے قبل گاڑی کو جلا دیا تھا ۔ استعمال ہونے والی گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر ملنے کے بعد اس کے مالک کو زیر حراست لیا گیا تھا ۔ گاڑی روالپنڈی سے چوری ہو ئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذمہ ذرائع نے بتایاہے کہ گاڑی کے مالک کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا ہے ۔ گاڑی کیس میں گرفتار ہونے والے بعض افراد کو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذرائع کے مطابق رہا کر دیا گیا تھا ۔ گاڑی کے بار ے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کے بارے میں تحقیقاتی ٹیموں نے گاڑی کے کمپنی سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بھی صدر روڈ پر فرنٹیئر کور کے سکواڈ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں بھی کمپنی سے رابطہ کیا تھا تاہم حکومتی اداروں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :