پشاور کے عظمت رفتہ کی بحالی اور عوام کو خوبصورت صاف ستھرے ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ضیاء اللہ آفریدی

جمعرات 29 جنوری 2015 20:29

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات اور پشاور کے میگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی اور عوام کو خوبصورت صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔یہ بات اُنہوں نے پشاور پر نکاسی آب،ناجائز تجوازات کے خاتمے اور اسے خوبصورت بنانے کے حوالے سے عہدیداران سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

اُنہوں متعلق جاری منصوبوں کے معائنہ کے موقع پرعوامی ہجوم سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ صحت مند ماحول کے لئے علاقے کی صفائی انتہائی ضروری ہے اور اسکے لئے موجودہ صوبائی حکومت نے کئی ایک پراجیکٹس شروع کررکھے ہیں جن کی تکمیل کے بعد پشاور کی خوبصورتی حقیقی معنوں میں نکھر آئے گی تاہم اس حوالے سے متعلقہ افسران اور عوام دونوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا اور پشاور کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا وہ محض نعرہ نہیں بلکہ اس کا ایجنڈااور منشور ہے اور اس پر عمل کرکے مخالفین کو بھی باور کرانا ہے کہ اب عوام کا شعور بیدار ہے اور عوام اب اسی پارٹی کو اپنے مینڈیٹ سے نوازیں گے جو ملک و قوم کی بھلائی کے لئے عملی طور پرکچھ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :