پشاور ،یکم فروری سے نایاب پرندوں کے شکار پر پابندی

جمعرات 29 جنوری 2015 20:28

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوامیں سی سی، چکور اور تیتروں کے شکار کاسیزن برائے سال 2014-15 یکم فروری -2015 کو اختتام پزیر ہورہا ہے لہذا مذکورہ تاریخ کے بعدکالے تیتر ، بھورے تیتر، سی سی اور چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی اسلئے تمام شکاری حضرات کو تاکید کی جاتی ہے کہ اس کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں 2 سال قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :