گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن متھرا کالج کی احتجاجی ریلی،

طلباء نے فرانسیسی سفارتکارکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 20:28

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) گورنمنٹ ڈگری کالج متھرامیں انصاف سٹونٹس فیڈریشن نے فرانسیسی اخبار میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور شان نبی ﷺمیں گستاخی پرغم و غصے کا اظہار کیا۔ریلی سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنماؤں بہرام شاہ، دوست محمد اور عدنان خان نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا اور آزادی اظہارکے نام پر اسلام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی دل آزاری پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہولوکاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں اور ہمارے پیارے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پر اقوام متحدہ اور پوری دنیا خاموش ہے۔ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ عالمی سطح پر شدید احتجاج کریں اور ہر فورم پر اس اقدام کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں ۔انھوں نے مسلمانوں سے فرانس کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ریلی میں طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فرانس کی حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :