اتحادامت اورتحفظ مدارس کیلئے بھرپورمہم چلائینگے اصل مجرموں کوچھپانے کی کوشش میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے 5مارچ کوپشاورمیں ہزاروں طلبہ کوجمع کرینگے، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان

جمعرات 29 جنوری 2015 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اتحادامت اورتحفظ مدارس کیلئے بھرپورمہم چلائینگے اصل مجرموں کوچھپانے کی کوشش میں مدارس کو بدنام نہ کیا جائے 5مارچ کوپشاورمیں ہزاروں طلبہ کوجمع کرینگے ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبیدالرّحمن عباسی،منتظم جے ٹی اے خیبرسیدفضل ہادی ،منتظم جے ٹی اے پشاورحافظ شمشیرشاہد نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کے طلبہ کی ملک گیر اور مربی تنظیم ہے اور تمام تر مسلکی اختلافات سے بالا تر ہے ۔

ہماری یہ خواہش ہے کی ملک پاکستان کے تمام طلبہ اس نظریے کے مطابق اسالامی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کسی بھی جگہ نو جوان اور بالخصوص طلبہ ہی وہ طاقت ہوتے ہیں جو اگر یکجا ہو کر اپنی کوشش کو یک رخ استعمال کریں گے تو یقیناًتبدیلی ناگزیر ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان میں نوجوانوں کا کردار ہمارے سامنے موجود ہے۔دینی مدارس پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط اور حقیقت کے بر عکس ہے۔

آج تک پاکستان میں جتنے بھی بم دھماکے ہوئے ہیں کیا کسی ایک کے بارے میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ وہ کسی عالم دین نے کیا ہے۔ اگر باالفرض کسی شخص نے دھماکہ کیا ہواور وہ مدرسے سے وابستہ بھی رہا تو کیا یہ انصاف کا تقاضا ہے کہ کسی ایک شخص کے غلط کام کی وجہ سے پاکستان کے ہزاروں مدارس کو مورد الزام ٹھرایا جائے۔ پاکستان کے حکمران لوٹ کھسوٹ،کرپشن میں ملوث ہیں سب کے سب یو نیو رسٹیوں اور کالجزسے پڑھ کر آئے ہیں کیا کبھی کسے نے یو نیو رسٹی اور کالج کو برا کہا ہے آپ پو رے پاکستان کے تھانوں میں ڈاکو ، چور ، لٹیرے ،قاتل اور ملک دشمنوں کی لسٹیں دیکھیں چیلنج ہے دینی مدارس کے فضلاء ایک فیصد بھی نہیں ملیں گے۔

۔جو لوگ کہتے ہیں دہشتت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے ان سے سوال ہیے کیا دینی مدارس 2002ء سے قبل پاکستان میں نہیں تھے ۔ جبکہ دھماکے 2002ء میں شروع ہوئے ۔ دراصل یہ مدارس کو بدنام کرنے کی عالمی سازش ہے۔ دہشت گرد حملوں کے پیچھے عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسکے ایجنٹوں کا ہا تھ ہے جو کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ جب سے امریکہ اس خطے میں آیا ہے پاکستان اس وقت سے دہشت گردی کا شکار ہے۔

دینی مدارس میں پاکستان کے ستائیس لاکھ سے زائدنوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جن کے قیام و طعام حتیٰ کہ رہائش، کتب اور میڈیکل کے اخراجات بھی مدرسہ برداشت کرتا ہے کیا ان سے بڑی دنیا میں کوئی این جی اوز ہیں؟ اگر مدارس نہ ہوتے تو پاکستا ن کے کروڑوں لوگ جو غریب ہیں جاہل رہ جاتے اس طرح دینی مدارس شرح خواندگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :