عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد اور ڈی ایس پی سیکیورٹی ساجد ممتاز کی مشتر کہ کاروائی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں سے پیسے بٹورنے والے پانچ نوسر باز اور سرکاری اوقات میں ہسپتال کا وزٹ کرنے والے 6میڈیکل ریپ بھی گرفتار

جمعرات 29 جنوری 2015 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد اور ڈی ایس پی سیکیورٹی ساجد ممتاز کی مشتر کہ کاروائی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں سے پیسے بٹورنے والے پانچ نوسر باز اور سرکاری اوقات میں ہسپتال کا وزٹ کرنے والے 6میڈیکل ریپ بھی گرفتار تین ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور کو عوامی حلقوں نے بذریعہ ٹیلیفون شکایت درج کی کہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں نوسر باز مریضوں کو مختلف جعلی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کے بہانے ان سے پیسے بٹورتے ہے اور انکو جعلی میڈیکل ٹیسٹ تھماکر بے قوف بناتے ہے اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے مقرر کردہ اوقات 3:20 سے قبل میڈیکل ریپ ہسپتال میں موجود رہتے اور ڈاکٹروں سے ملنے کی کوشش میں مریضوں اور ڈاکٹروں کا وقت ضائع کرتے ہے جس کے باعث اکثر اوقات ہسپتال میں ہاتھا پائی اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہے کرتے ہے جس پر ڈی سی پشاورسید ظہیرالاسلام نے اے سی پشاور کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سیکیورٹی ساجد ممتاز کے ہمراہ کاروائی کی جس میں پانچ نوسر باز اور 6 میڈیکل ریپس کو گرفتارکرکے تین ایم پی او کے تحت جیل منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :