پنجاب بھر کی تحصیل میونسپلز میں ریونیو وصولیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف،

اعلی سطحی کمیٹی نے ” مشکوک“ ٹی ایم ایز کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کر دی

جمعرات 29 جنوری 2015 20:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پنجاب بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں ریونیو وصولیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ مذکورہ انکشاف کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے نامزد ایک اعلی سطحی کمیٹی نے پنجاب بھر کی ” مشکوک“ٹی ایم ایز کا ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تاہم مختلف شعبہ جات میں ریونیو وصولیوں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ شروع کر دیا گیا جو پندرہ دن جاری رہے گا ۔ٹی ایم ایز ذرائع کے مطابق ملازمین نے تیزی سے اپنے اپنے شعبہ جات کے ریکارڈ کی درستی بھی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :