60سے کم طلبہ و طالبات کی تعداد والے ہائر سکنڈر ی سکولوں کو ” شفٹ و ضم“ کرنے کا حکم،

صوبہ بھر میں ایسے تمام جن سکولوں میں 11ویں اور12ویں کی طالبات کی تعداد60سے کم اور طلباء کی تعداد 75سے کم ہے پر حکم لاگو ہوگا

جمعرات 29 جنوری 2015 20:23

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کی معاونت سے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور اضافی اخراجات کو کم کرنے کے لئے نیا ایجوکیشن پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ایسے تمام ہائر سکنڈر ی سکول جن میں 11ویں اور12ویں کی طالبات کی تعداد60سے کم ہے کو دوسرے نذدیکی ہائر سیکنڈری سکول میں شفٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پروگرام ڈائریکٹر سٹاف ڈویلپمنٹ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے وابستہ ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف ایک حکم نامہ میں ڈی سی اوز اور ای ڈی او ز ایجوکیشن کو خصوصی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق صوبہ بھر میں ایسے تمام ئر سکنڈر ی سکول جن میں 11ویں اور12ویں کی طالبات کی تعداد60سے کم ہے اور اسی طرح بوائز ہائر سکنڈری سکولوں میں طلباء کی تعداد 75سے کم ہے کہ تمام سیکشنز کو قریبی ہائر سکنڈری سکولوں میں ضم کر دیا جائے۔ اس سلسلہ میں مذکورہ معیار کے سکولوں کی فہرستیں فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔