پرائمری و مڈل امتحانات،ڈی سی اوز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل،

کمیٹی پیپرز کی چھپائی، ترسیل سمیت امتحانی سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی کی بھی ذمہ دار ہونگی

جمعرات 29 جنوری 2015 20:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع سطح پر پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحانات کے تمام انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے ڈی سی او کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، جو پیپرز کی چھپائی، ترسیل سمیت امتحانی سنٹرز پر سہولیات کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی، کمیٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ منتخب کی جانیوالی پرنٹنگ پریسوں کے مالکان سے پہلے بیان حلفی لئے جائیں،غیر معیاری پرنٹنگ اور پیکنگ پر بھی جرمانوں کی گائیڈ لائن ارسال کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔