ملک میں تعلیمی اصلا حات کے لیے ایجو کیشن مارشل لا ء لانے کے ضرورت ہے،سر دار عتیق احمد خان

جمعرات 29 جنوری 2015 20:18

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ۔ سا بق وزیر اعظم آزاد کشمیر سر دار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی اصلا حات کے لیے ایجو کیشن مارشل لا ء لانے کے ضرورت ہے سیاسی پشت پنا ہی کے باعث متعدد ٹیچرز سکو لوں میں حا ضر نہیں ہو تے 1970میں آزاد کشمیر میں شر ح خواندگی 6فیصد تھی ریا ست میں جنگل کا قانون نافذ تھا مسلم کا نفرنس نے برسر اقتدار آتے ہی تعلیم کے فروغ کے لیے انقلا بی اقدامات کیے اور 4برسو ں میں ریا ست میں آنیو الے لکبر والو ں کے بچو ں کے لیے بھی مو بائل ٹیچرز میسر تھے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے اثر فا ؤنڈیشن پاکستا ن سروے کی سالانہ رپورٹ کی تقریب رونما ئی سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا اثر پاکستان نے جو کام آزاد کشمیر میں کر رہی ہے اس کے تما م ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہو ں اثر حکومت کا کام کر رہی ہے یہ تعلیمی کا م ہمیں کرنا چاہیے لیکن یہ آرگنائزیشن ہمارے حصے کا کام بھی کر رہی ہیں ہمارا ہر طرح سے تعاون ان کے ساتھ ہے انہو ں نے مزید کہا کہ سہو لیات کی عدم فراہمی ٹیچرز کی غیر حاضری کے با وجود ریاست میں شرح خواندگی تسلی بخش ہے مگر معیار تعلیم بہتر بنا نے کی ضرورت ہے تقریب سے اثر پاکستان کے ذمہ داران وقاص باجوہ،فریحہ ادریس ،ایڈیشنل سیکر ٹری تعلیم چوہدری زاہد،پرو فیسرڈاکٹر واجد عزیز لو ن ،شوکت جاوید میر،شیخ مشتاق ،سعیدہ گیلا نی ،آصف رضا میر،سردار مقبول طاہر،ودیگر نے خطا ب کیا سردار عتیق احمد خا ن نے مزید کہا کہ 1970سے قبل آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی طر ح عالمی ادارو ں کے داخلہ پر پابندی تھی مجاہد اول سردار عبدالقیو م خا ن نے حکو مت پاکستان سے لڑائی لڑ کر یو نیسف ، یو این ڈی پی اور دیگر ادارو ں کو ریاست تک رسائی دلا ئی ریاست میں تعلیمی اصلا حات لا تے ہو ئے معدد تعلیمی ادارے قائم کیے اس سے قبل صرف مظفر آباد اور میر پور میں 2میڈیکل کا لج تھے 2006کے بعد مسلم کا نفرنس کی حکو مت نے سرسبز ہنر مند کشمیر کے نام سے پروگرام شروع کیا اور موجودہ دور کے مطابق نس نو کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا جسے بھارت اور پاکستان کی حکو متیں اب کر نے جا رہی ہیں عوام کو ہنر مند بنا کر سیاسی غلا می سے نجا ت دلا نا چاہتے تھے سولر انرجی کو برصغیر اس سے مستفید ہو رہے ہیں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اثر پاکستا ن کے وقاص باجوہ نے کہا کہ سروے کے دوران 294دیہا ت اور 5877گھرو ں کا سروے کر رکے رپورٹ مرتب کی گئی ہے وفاقی دارلحکومت اسلا م آباد کے بعد آزاد کشمیر میں وہ علا قہ ہے جہا ں تعلیم کی شرح تسلی بخش ہے جبکہ سہو لیات کے حوالے سے پاکستان کے دیگر کئی صوبے و علا قے آگئے ہیں سہو لیات کی عدم فراہمی کے با واجود آزاد کشمیر کے عوام تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں اگر اس جانب توجہ دی جا ئے تو ریاست تعلیم کے حوالے سے رول ما ڈل بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :