وزیراعلیٰ پنجاب کا پشین میں کمرے میں گیس بھرجانے پر دم گھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

جمعرات 29 جنوری 2015 20:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پشین میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اورغمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔