Live Updates

عمران خان نے بجلی کا بل جمع کروانے کی وجہ بتا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 19:58

عمران خان نے بجلی کا بل جمع کروانے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ہی چلائی گئی سول نافرمانی کی تحریک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی کا بل جمع کروانے کی وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں جب ان سے بل جمع کروانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں تو سردی میں بھی ٹھنڈے پانی سے نہا سکتا ہوں مگر ریخام خان اور ان کی 11 سالہ بیٹی ٹھنڈے پانی سے نہیں نہا سکتیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :