کمالیہ ،28 رزہ فری آئی کیمپ 1 فروری سے شروع ہو گا

جمعرات 29 جنوری 2015 19:19

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کمالیہ میں 28 رزہ فری آئی کیمپ 1 فروری سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں 1 فروری سے 28 فروری تک حسیب سرجیکل سنٹرکمالیہ میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں آئی سرجن ڈاکٹر اکرم چوہدری اور ان کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے، جبکہ کالا اور سفید موتیا کا مفت آپریشن اور مریضوں کو مفت ادویات دی جائیں گی۔ کیمپ کا افتتاح ایم این اے چوہدری اسد الرحمن یکم فروری کو صبح 9 بجے کریں گے۔