صوبائی دارلحکومت سے گرفتار کئے گئے داعش کمانڈر یوسف السلفی کے انکشافات قابل تشویش ہیں،

حکومت اورقانون نافذکرنیوالے ادارے یوسف السلفی کے انکشافات کاسنجیدگی سے نوٹس لیں،محمدشاداب رضانقشبندی

جمعرات 29 جنوری 2015 19:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صوبائی دارلحکومت سے گرفتار کئے گئے داعش کمانڈر یوسف السلفی کے انکشافات قابل تشویش ہیں،حکومت اورقانون نافذکرنیوالے ادارے یوسف السلفی کے انکشافات کاسنجیدگی سے نوٹس لیں۔دہشت گردوں کے ہمدردوں کیخلاف کاروائی میں مزیدتاخیرملک وقوم کیلئے زہرقاتل ثابت ہوگی۔ مدارس کے نام پر بیرونی فنڈنگ نے ملک میں دہشتگردی کو فروغ دیا ۔

پاکستان کی سلامتی کو مصلحتوں اور سیاسی مفادات کی نذر نہ کیا جائے۔دہشتگردوں کو پناہ دینے والے مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔ پاکستان میں جہادکے نام پرفسادبرپاکرنیوالے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ داعش کمانڈر کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سُنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا کہ داعش کمانڈرکے انکشافات سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ مذہب کے نام پرہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے دراصل کون ملوث ہے؟ایک سوچے سمجھی سازش کے تحت ہمارے ملک میں پراکسی وارکروائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا نیو کلیئر پروگرام امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہمیں اندرونی مسائل میں الجھا کراپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہیں۔بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی اورتخریب کاری میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد مل چکے ہیں۔ ان حالات میں حکومت پاکستان قوم کے جذبات اورخواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اسکے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلانے اور قوم کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر حالت میں امریکہ غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :