سندھ حکومت ، ایم کیو ایم کشیدگی: رحمان ملک کو صلح کیلئے میدان میں اتار دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 19:09

سندھ حکومت ، ایم کیو ایم کشیدگی: رحمان ملک کو صلح کیلئے میدان میں اتار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) کارکن کے قتل کے بعد متحدہ قومی موومنٹ اور سندھ حکومت کے مابین جاری کشیدہ صورتحال کے خاتمے کیلئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے رحمان ملک کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے گورنر سندھ سمیت ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے فوری رابطہ کریں ۔ واضح رہے رحمان ملک اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین صلح کروا چکے ہیں۔