پشاور،کراچی میں ایم کیو ایم کے عہدیدار سہیل احمد کے ماوٴرائے عدالت قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 جنوری 2015 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے عہدیدار سہیل احمد کے ماوٴرائے عدالت قتل کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیاجس میں سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور بینر اْٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ایم کیو ایم کے رہنماء نعیم خان کہنا تھا کہ پی پی پی کے دور میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا بیہیمانہ قتل ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ماورائے عدالت کے قتل کی ان وارداتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کریگی اْنہوں نے حکومت سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ۔