ایل این جی کی درآمد سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی،عابدشیرعلی،
ٹرانسمیشن لائنز کی مرمت کا کام جاری ہے، موسم گرما سے قبل1800میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی،بجلی چوری کا سدباب کیا جائیگا،بل دینے والا ہی بجلی استعمال کریگا، کراچی میں ایل این جی ٹرمینل قائم کردیا گیا ہے ،لوڈشیڈنگ کو6سے8گھنٹے تک محدود کردیا گیا ہے، آئندہ موسم سرما تک گیس کی کمی پر80فیصد تک قابو پالینگے ،وفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی
جمعرات 29 جنوری 2015 19:05
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی جبکہ ٹرانسمیشن لائنز کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ موسم گرما سے پہلے1800میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔بجلی چوری کا سدباب کیا جائے گا اب بل کے بغیر بجلی کا استعمال نہیں ہو گا جو بل دے گا بجلی اس کو ہی ملے گی۔
کراچی میں ایل این جی ٹرمینل قائم کردیا گیا ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو6سے8گھنٹے تک محدود کردیا گیا ہے ۔ آئندہ موسم سرما تک گیس کی کمی پر80فیصد تک قابو پالیں گے کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے ۔بلوچستان کے ذمے 110ارب،سندھ کے ذمے69بلین،خیبرپختونخوا کے ذمے بیس ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔(جاری ہے)
ایف بی آر کے ذمے 52ارب روپے ہیں،70ارب روپے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوسبسڈی کی مد میں دیتے ہیں ۔
وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی نے واپڈاہاؤس پشاور کا دورہ کیا ․اس موقع پر پسکوحکام کے ساتھ ایک اعلی سطح کی میٹنگ ہوئی جس میں پسکوریکوری اورلائن لاسز کے امورپر تفصیل سے بات چیت کی گئی اورفیصلہ کیا گیا کہ زیادہ لائن لاسز والے فیڈرزپر لوڈشیڈنگ اوربجلی کے ترقیاتی منصوبو ں کے بارے میں لائحہ عمل اختیارکیا جائے گا․ وزیرمملکت عابدشیرعلی نے واضح کیا کہ جب تک زیادہ لاسز والے صارفین پیسے نہیں دیں گے بجلی کا خسارہ کیسے کم کیا جاسکتا ہے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے پسکوحکام پر واضح کردیا ہے کہ وہ60 ارب روپوں کے بقایاجات کی وصولی کے لئے ایک لائحہ عمل بنائیں ․علاقے کے عمائدین مل بیٹھ کربقایاجات کی ادائیگی کے لئے طریق کارواضح کریں اور قانونی طریقے سے میٹرلگوا کر بجلی استعمال کریں․ وزیرمملکت برائے پانی وبجلی نے کہا کہ جہاں ریکوری بہتر ہے اور بجلی کا غیر قانونی استعمال بھی کم ہے ان علاقوں کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیں․ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ہرحال میں بجلی کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے ․انہو ں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 121 ایسے فیڈرز ہیں جہاں پر 90% سے زائد لائن لاسز ہیں․ان حالات میں ہم کہاں تک بجلی دیں ․انہوں نے کہاکہ ہمیں ہرحال میں بجلی کے اس ضیاع کو روکنا ہے ․ اس صورتحال میں ہمیں اپنے نہیں بلکہ پورے ملک کے بارے میں نادہندہ صارفین کو سوچنا چاھئے․انہوں نے کہا ہم صوبے میں بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے بھی کام کررہے ہیں ․انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے ایک خصوصی ریلیف پیکج(Incentive package ) دینے کا اعلان کیا جو کہ 31 مارچ 2015 تک لاگوہوگا․پیکج کے تحت بقایاجات کی مد میں صارفین کو چھوٹ بھی دی جائے گی جس سے نادہندہ صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے․پیکج کے تحت نادہندہ صارفین بقایا ررقم جمع کرکے بجلی میٹرلگواسکتے ہیں․ اسی طرح صارفین کو درپیش جملہ مسائل کے فوری حل کے لئے پسکو کے تمام6 سرکلز کے سپرنٹنڈنٹگ انجینئرز کواپنے علاقوں میں پیر کے روز کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے․تاکہ صارفین اووربلنگ سمیت ,لوولٹیج اوردیگر مسائل سے چھٹکارہ پاسکیں․ انہوں نے پسکو حکام کو آنے والے دوماہ میں حاصل کرنے کے لئے اہداف دئیے انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2015 تک ہم 1500 تا 1800 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل کرلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.