سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی بقاء کیلئے دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہو گا،راجہ پرویز اشرف،

امریکی صدر کا پاکستان نہ آنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے جو اندرونی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے،پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 جنوری 2015 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے آرمی پبلک سکول کے واقعے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔امریکی صدر باراک اوبامہ کا پاکستان نہ آنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کاحملہ تاریخ کاالمناک واقع ہے جس نے پوری دنیا کوہلا کررکھ دیا ہے ، راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کا پاکستان نہ آنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے جو اندرونی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی بقاء کے لیئے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2008 میں 25 لاکھ متاثرین کو بخیریت واپس مالاکنڈ بھیجا آج حالات انکے برعکس ہیں اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس صوبے کواپنی ایک شناخت دی ۔

11 مئی کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :